جون 21, 2026

سیاسیات- جعفریہ الائنس پاکستان کے صدر علامہ سید شہنشاہ حسین نقوی نے 20 جمادی الثانی دخترِ رسول ﷺ حضرت فاطمہ زہراء سلام اللہ علیہا کے یومِ ولادت کی مناسبت سے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ حضرت زہراءؑ کی ذات اقدس عالمِ انسانیت کیلئے کامل ترین اسوہ اور عملی قرآن کا مظہر ہے، آپؑ کی سیرت میں تقویٰ، عفت، ایثار، عدل، علم اور شجاعت اپنی معراج پر نظر آتے ہیں جو ہر دور میں انسانیت کے لیے رہنمائی کا سرچشمہ ہیں۔ علامہ شہنشاہ نقوی نے کہا کہ بی بی فاطمہؑ نے مدینہ کی اسلامی بستی میں ایک ایسے گھرانے کی بنیاد رکھی جس نے فکر، کردار، حریت اور قربانی کی ایسی روشن مثالیں قائم کیں جو رہتی دنیا تک انسانیت کو روشنی دیتی رہیں گی، آپؑ کی زندگی آج کی خواتین و مرد کے لیے بہترین نمونہ ہے اور آپؑ کے خطبات، تعلیمات اور اجتماعی کردار امت کی اصلاح کا بنیادی چارٹر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آج امتِ مسلمہ بالخصوص ملتِ جعفریہ کو سیرتِ زہراءؑ کو اپنی اجتماعی اور فلاحی ترجیحات کا مرکز بنانا ہوگا، حضرت زہراءؑ نے ہمیشہ مظلوموں، محروم طبقات اور عدل کے قیام کیلئے آواز بلند کی، اور یہی پیغام آج ہمارے معاشرے کی سب سے بڑی ضرورت ہے۔ علامہ شہنشاہ نقوی نے مزید کہا کہ معاشرتی بگاڑ، ناانصافی، اخلاقی زوال اور تقسیم کے اس دور میں سیرتِ فاطمیؑ ہی وہ حقیقی راستہ ہے جو اتحاد، کردار سازی اور اجتماعی اصلاح کی ضمانت دیتا ہے۔ انہوں نے اس موقع پر پوری ملت جعفریہ، پاکستان اور عالمِ اسلام کو یومِ ولادتِ باسعادتِ سیدہ نساء العالمینؑ کی مبارکباد پیش کی۔ آخر میں انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ پاکستان کی حفاظت فرمائے، ملتِ جعفریہ کو استقامت عطا کرے اور ہمیں حضرت فاطمہ زہراءؑ کی سیرت پر عمل کی توفیق بخشے۔

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا واٹس ایپ چینل فالو کیجئے۔

https://whatsapp.com/channel/0029VaAOn2QFXUuXepco722Q

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

three + eighteen =