سیاسیات- گزشتہ 3 سال کے دوران 18 لاکھ 71 ہزار سے زائد اعلیٰ تعلیم یافتہ افراد پاکستان چھوڑ گئے۔
ایوان میں پیش کی جانے والی دستاویزات کے مطابق سال 2024 میں 45 ہزار 830 اعلیٰ تعلیم یافتہ پاکستانی بیرونِ ملک گئے اور سال 2025 میں28 ہزار 726 اعلیٰ تعلیم یافتہ پاکستانیوں نے بیرونِ ملک روزگار حاصل کیا جب کہ سال 2026 میں اب تک 15ہزار 850 اعلیٰ تعلیم یافتہ پاکستانی بیرونِ ملک گئے۔
بیرون ملک جانے والوں میں ڈاکٹرز،انجینئرز،آئی ٹی پروفیشنلز اور ماہرین تعلیم شامل ہیں۔
منیجرز اور انجینئرز کی بیرونِ ملک ملازمتوں کی تفصیلات
دستاویز کے مطابق سال 2024 میں 23 ہزار 674، سال 2025 میں 9ہزار562 منیجرز بیرونِ ملک گئے، 2026 میں 5 ہزار 190منیجر بیرونِ ملک روزگار کے لیے گئے، سال 2024 میں 8 ہزار 15، سال 2025 میں5 ہزار 945 انجینئرز نے بیرونِ ملک روزگار حاصل کیا جب کہ 2026 میں 3 ہزار 605 انجینئرز بیرونِ ملک گئے۔
دستاویز میں بتایا گیا ہےکہ2024 میں 4 ہزار 779، سال 2025 میں 4 ہزار 305 اکاؤنٹنٹ بیرونِ ملک گئے، 2026 میں ایک ہزار 771 اکاؤنٹنٹ بیرونِ ملک روزگار کے لیے گئے۔
2024 میں 3 ہزار 625، سال 2025 میں 3 ہزار 795 ڈاکٹرز بیرونِ ملک گئے جب کہ سال 2026 میں 2 ہزار 93 ڈاکٹرز بیرونِ ملک گئے۔
دستاویز کے مطابق 2024 میں ایک ہزار 729، سال 2025 میں ایک ہزار 725 اور 2026 میں ایک ہزار 457 اساتذہ بیرونِ ملک گئے۔
تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا واٹس ایپ چینل فالو کیجئے۔








