سیاسیات- سات میچوں پر مشتمل سہ ملکی سیریز 18 سے 31 اکتوبر تک کھیلی جائے گی جس کے مقابلے راولپنڈی اور لاہور میں ہوں گے۔
سری لنکا کے سابق کپتان چارتھ اسالنکا کو انگلینڈ کے دورے میں ون ڈے میچوں کے دوران مایوس کن کارکردگی کے باعث اسکواڈ سے ڈراپ کردیا گیا ہے۔ انہوں نے آخری تین اننگز میں صرف ایک، 11 اور 7 رنز بنائے تھے۔
پاکستان اپنی مہم کا آغاز 18 اکتوبر کو راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں سری لنکا کے خلاف میچ سے کرے گا جبکہ 20 اکتوبر کو اسی میدان پر انگلینڈ سے مقابلہ ہوگا۔
سری لنکا اور انگلینڈ کی ٹیمیں 22 اکتوبر کو راولپنڈی میں مدمقابل ہوں گی۔ اس کے بعد سیریز لاہور منتقل ہوجائے گی جہاں پاکستان 25 اکتوبر کو انگلینڈ اور 27 اکتوبر کو سری لنکا کے خلاف کھیلے گا۔ گروپ مرحلے کا آخری میچ 29 اکتوبر کو سری لنکا اور انگلینڈ کے درمیان ہوگا۔
گروپ مرحلے میں سرفہرست دو ٹیمیں 31 اکتوبر کو قذافی اسٹیڈیم لاہور میں ہونے والے فائنل کے لیے کوالیفائی کریں گی۔
واضح رہے کہ پاکستان نے حال ہی میں صاحبزادہ فرحان کی قیادت میں سری لنکا کے خلاف تین میچوں کی ٹی ٹوئنٹی سیریز 1-2 سے جیتی تھی۔ پاکستان نے ابتدائی دونوں میچ جیت کر سیریز اپنے نام کی جبکہ سری لنکا آخری میچ جیتنے میں کامیاب رہا۔
تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا واٹس ایپ چینل فالو کیجئے۔








