جون 21, 2026

سیاسیات۔  جعفریہ الائنس پاکستان کے مرکزی دفتر واقع بارگاہِ حسینی کی تجدید کے بعد افتتاحی تقریب منعقد کی گئی۔ دفتر کا باضابطہ افتتاح بزرگ عالمِ دین اور سرپرستِ جعفریہ الائنس علامہ سید رضی جعفری نقوی نے کیا۔ افتتاح کے بعد صدر جعفریہ الائنس علامہ سید شہنشاہ حسین نقوی کی صدارت میں مرکزی کابینہ کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں تنظیمی ڈھانچے کو مزید فعال بنانے سے متعلق امور پر تفصیلی غور کیا گیا۔ اجلاس میں اندورنِ سندھ اور کراچی کے لیے ضلعی کوآرڈینیشن کمیٹیوں اور کوآرڈینیٹرز کے فوری انتخاب سے متعلق پالیسی کو اتفاقِ رائے سے منظور کیا گیا۔ اس کے ساتھ ہی کراچی کے مختلف اضلاع میں کوآرڈینیشن کمیٹیوں کی تشکیلِ نو کے لیے مرکزی کابینہ کے چھ اراکین پر مشتمل ایک نگران کمیٹی قائم کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا۔ کابینہ اجلاس میں بتایا گیا کہ نگران کمیٹی کا فوری ہدف اضلاع میں رابطہ کاری کے عمل کو تیز کرنا ہے تاکہ ضلعی کوآرڈینیٹرز اور کوآرڈینیشن کمیٹیوں کی تشکیلِ نو کا عمل بروقت اور مؤثر انداز میں مکمل کیا جا سکے۔

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا واٹس ایپ چینل فالو کیجئے۔

https://whatsapp.com/channel/0029VaAOn2QFXUuXepco722Q

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

thirteen − 13 =