سیاسیات- پی ٹی آئی نے سہیل آفریدی کو وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے عہدے پر برقرار رکھنے کا باضابطہ اعلان کردیا۔
چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر خان کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں سہیل آفریدی کو وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے عہدے پر برقرار رکھنے کا باضابطہ اعلان کیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کے علاوہ کسی کو وزیراعلیٰ کے متبادل امیدوار کی نامزدگی یا فیصلے میں تبدیلی کا اختیار نہیں۔
پی ٹی آئی نے اس حوالے سے پارٹی رہنماؤں اور ارکان کو وزیراعلیٰ کی تبدیلی کے معاملے پر اجلاس بلانے، تجاویز دینے اور بحث کرنے پر بھی پابندی عائد کردی۔
تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا واٹس ایپ چینل فالو کیجئے۔








