اکتوبر 30, 2026

سیاسیات- امریکی حکام نے مشرق وسطیٰ کے متعدد ممالک اور علاقائی اتحادیوں کو  امریکا میں وسط مدتی انتخابات کے بعد ایران کے خلاف ممکنہ نئی فوجی کارروائیوں کے لیے تیار رہنے کی ہدایت کی ہے۔

خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس کے مطابق دو سفارتکاروں نے بتایا کہ اتحادی ممالک کو ایران کی جانب سے ممکنہ جوابی حملوں کے خطرے سے بھی آگاہ کیا گیا ہے۔

سفارتکاروں نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر  بتایا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران پر نئے حملوں کا تاحال حتمی فیصلہ نہیں کیا تاہم وہ بارہا کہہ چکے ہیں کہ 3 نومبر کے اہم انتخابات کے بعد نئی فوجی کارروائی کے امکان پر غور کر رہے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ایران کے جوہری تنصیبات اور دیگر اہم بنیادی ڈھانچے کو نشانہ بنانے پر غور کر رہے ہیں۔

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا واٹس ایپ چینل فالو کیجئے۔

https://whatsapp.com/channel/0029VaAOn2QFXUuXepco722Q

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

2 × 2 =