جون 19, 2026

تحریر: ابو ارقم کوثری

کوئٹہ سے قلعہ عبداللہ کا سفر تھا۔

سرد پہاڑوں کی خاموشی اور لمبی سڑک ذہن کو سکون دے رہی تھی۔

گاڑی حاجی جہانگیر چلا رہے تھے اور ہم پیچھے بیٹھے خاموشی سے ان کی باتیں سن رہے تھے۔

صبح کا وقت تھا۔

حاجی صاحب  نے ایک دوست کی کاروباری ناکامی کے بارے میں پوچھا۔

اسی دوران حضرت شیخ نے چند جملے ارشاد فرمائے جو پوری زندگی کا خلاصہ تھے۔

دین ہمیشہ مستقبل کو سامنے رکھ کر کرنا اور دنیا ہمیشہ ماضی کو دیکھ کر چلانا

یہی زندگی کی کامیابی کا راز ہے۔”

یہ الفاظ سیدھے اور مضبوط تھے۔

جو شخص ان دو اصولوں کو اپنا لے، اس کی راہیں روشن ہو جاتی ہیں۔

انسان کی زندگی دو حصوں میں بٹی ہے۔

دین اور دنیا۔

ہم اکثر دونوں کو آپس میں گڈمڈ کر دیتے ہیں۔

نتیجہ؟ نہ دین کا حق ادا ہوتا ہے اور نہ دنیا ہمارے ہاتھ میں رہتی ہے۔

زندگی کا سب سے بڑا سبق یہ ہے کہ دین کے کام ہمیشہ آخرت کے لیے اور دنیا کے کام ماضی کے تجربات کے لیے ہوں۔

دین کا تعلق مستقبل سے ہے۔

آخرت کبھی ختم نہیں ہوتی۔

جب انسان دین میں آخرت کو سامنے رکھتا ہے تو نیت پاکیزہ ہو جاتی ہے۔

ریاکاری مٹ جاتی ہے اور ہر عمل صرف اللہ کی رضا کے لیے ہوتا ہے۔

عبادت، درس یا خدمتِ خلق سب اپنی اصل شکل میں نظر آتے ہیں۔

دنیا کا تعلق ماضی سے ہے۔

وقت اور تجربہ سب سے بڑا استاد ہیں۔

ناکامیاں، کامیابیاں، تعلقات اور فیصلے سبق دیتے ہیں جو کتابوں میں نہیں ملتے۔

دنیا میں کامیاب وہ ہے جو اپنی غلطیوں سے سیکھتا ہے۔

کاروبار ہو، سیاست یا خاندان، ماضی کو رہنما بنا لینا ضروری ہے۔

ہم اکثر الٹا چلتے ہیں۔

دین میں ماضی یاد رکھتے ہیں اور دنیا میں مستقبل کے خواب دیکھتے ہیں۔

حقیقت یہ ہے کہ دنیا خوابوں سے نہیں بلکہ محنت اور عقل سے چلتی ہے۔

دین کا اصل نام اخلاص ہے، پرانی نیکیوں کی فہرست نہیں۔

زندگی کا اصول بہت سیدھا ہے۔

دین کے ہر عمل سے پہلے سوچیں کہ آخرت میں اس کا وزن کیا ہوگا۔

دنیا کے ہر کام سے پہلے دیکھیں کہ ماضی نے کیا سبق دیا ہے۔

یہ دونوں پیمانے انسان کو عزت، سکون اور دونوں جہانوں میں کامیابی دیتے ہیں۔

اگر دین کو آخرت کے لیے اور دنیا کو تجربے سے چلائیں تو راہیں روشن ہو جاتی ہیں۔

فیصلے مضبوط ہو جاتے ہیں۔

نصیب مہربان ہو جاتا ہے۔

دنیا تجربے سے چلتی ہے اور دین تقویٰ سے۔

یہی توازن انسان کو دونوں جہانوں میں سرخرو کرتا ہے۔

دین مستقبل کو سامنے رکھ کر کیجیے۔

دنیا ماضی کو سامنے رکھ کر کیجیے۔

باقی سب اللہ پر چھوڑ دیجیے۔

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا واٹس ایپ چینل فالو کیجئے۔

https://whatsapp.com/channel/0029VaAOn2QFXUuXepco722Q

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

fourteen + six =