سیاسیات- قم المقدسہ مِن نمائندہ قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ بشارت حسین زاہدی کا کہنا تھا کہ قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی میں کھلے عام اسلحے کی نمائش ایک انتہائی قابلِ مذمت فعل ہے، جس نے تعلیمی اداروں کے تقدس اور طلبہ کے امن و سکون کو شدید نقصان پہنچایا ہے۔ تعلیمی ادارے علم و امن کے گہوارے ہوتے ہیں، اور وہاں اس قسم کی غنڈہ گردی اور اسلحہ کی نمائش کسی صورت قابلِ برداشت نہیں۔
ہم حکومتِ وقت اور قانون نافذ کرنے والے اداروں سے پرزور مطالبہ کرتے ہیں کہ:
رِٹ کا قیام: حکومت اپنی رِٹ مکمل طور پر قائم کرتے ہوئے اس قانون شکنی کا فوری نوٹس لے۔
فوری کارروائی: اس گھناؤنے واقعے میں براہِ راست ملوث تمام عناصر کو فی الفور گرفتار کر کے قانون کے کٹہرے میں کھڑا کیا جائے۔
ماسٹر مائنڈ لیے کےعبرت ناک سزا: اس واقعے کے اصل ماسٹر مائنڈ اور پسِ پردہ محرکات کو بے نقاب کر کے ایسی عبرت ناک سزا دی جائے آئندہ کسی کو تعلیمی اداروں میں اس طرح کی قانون شکنی کی جرات نہ ہو۔
تعلیمی اداروں کو اکھاڑہ بننے سے بچانا اور نوجوانوں کے مستقبل کو محفوظ بنانا ریاست کی اولین ذمہ داری ہے۔
تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا واٹس ایپ چینل فالو کیجئے۔








