جون 18, 2026

تحریر: علی رضائی

وزیراعظم، وزیر خارجہ، وزیر سائنس اور وزیر داخلہ سمیت کئی اسرائیلی حکام نے ایران کی گلیوں میں افراتفری اور بدامنی کی کھل کر حمایت کی ہے۔ تاجروں اور مارکیٹرز کے احتجاج کے شروع ہوتے ہی اسرائیلی ایجنٹ ان اجتماعات کو دنگا فسادات میں بدلنے کے لیے تیزی سے میدان میں آگئے۔ حالیہ واقعات میں صیہونیوں کی مداخلت بہت واضح اور صریح تھی۔

کابینہ کے اجلاس میں اپنے تازہ ترین بیانات میں اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے کہا ہے کہ ہمیں ایرانی عوام کی جدوجہد اور آزادی کے لیے ان کی امنگوں سے ہمدردی ہے۔ مظاہروں کے دوسرے دن اسرائیل کی سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزیر گیلا گیملیئل نے ٹوئٹر پر اپنی ایک تصویر پوسٹ کی اور لکھا: "جلد ہی،” اور اس پوسٹ میں رضا پہلوی کا ذکر کیا گیا۔

انہوں نے صہیونی اشاعت دی یروشلم پوسٹ میں لکھا، "بالآخر جس چیز نے حکومت کو بچایا، وہ طاقت نہیں تھی، بلکہ ملک میں ملک گیر بغاوت کی عدم موجودگی تھی۔” "ایران کے پیارے لوگو، آپ اکیلے نہیں ہیں! میں عالمی برادری سے اپیل کرتی ہوں کہ آپ کی آزادی کی آواز سنیں اور آپ کی حمایت کریں! آئیے ایران کی عظمت کو واپس لائیں!”

اسرائیلی وزارت خارجہ ایک اور محکمہ ہے، جو کھل ایران کی گلیوں میں بدامنی کی حمایت کرتا ہے۔ یروشلم پوسٹ کی رپورٹ: "فارسی زبان کے سوشل نیٹ ورک پر وزارت خارجہ کے آفیشل پیج نے ایران بھر میں مظاہرین کی حمایت میں پوسٹس شیئر کی ہیں۔” امیچائی شکلی، یہودی تارکین وطن کے امور کے وزیر، نے مصنوعی ذہانت سے بنائی گئی تصویر شائع کرکے ایران میں بدامنی اور پہلوی تحریک کی حمایت کی۔

نیتن یاہو کی مخالفت کرنے والی تحریکیں اور جماعتیں حکومت کے ساتھ مختلف شعبوں میں مصروف ہیں۔ اسرائیل ڈیموکریسی انسٹی ٹیوٹ کے سروے کے مطابق مقبوضہ علاقوں میں غیر معمولی سیاسی تقسیم پائی جاتی ہے۔ لیکن ایران کی سڑکوں پر افراتفری پھیلانے کا مسئلہ ان مسائل میں سے ایک ہے، جس کی طرف تمام صہیونی مل کر کام کر رہے ہیں۔ صیہونی حکومت کے سابق وزیراعظم نفتالی بینیٹ نے ایرانی عوام سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ آپکا مستقبل آپ میں سے ہر ایک پر منحصر ہے، آپ کے ملک میں جو بہادر مرد اور عورتیں اٹھیں، دنیا کی تمام اقوام اب آپ کے شانہ بشانہ لڑ رہی ہیں۔

12 روزہ جنگ میں اسرائیل کی شکست کا ایک اہم نکتہ یہ تھا کہ فوجی حملے سے نہ صرف ایران کی سڑکوں پر افراتفری نہیں پھیلی بلکہ اس حملے نے لوگوں کو دشمن کے خلاف متحد بھی کیا۔ ایک ایسا مسئلہ جس کو حاصل کرنے کے لیے اسرائیل ان دنوں اپنی تمام تر طاقت لگا رہا ہے۔

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا واٹس ایپ چینل فالو کیجئے۔

https://whatsapp.com/channel/0029VaAOn2QFXUuXepco722Q

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

5 × two =