جون 19, 2026

تحریر: سید اعجاز اصغر 

1857 کی جنگ آزادی کے بعد سامراجی اور استعماری طاقتیں اپنے تسلط کو قائم رکھنے کے لئے آج تک پوری طاقت کے ساتھ کوشاں ہیں، کشمیر، فلسطین، عراق، شام، لیبیا، بوسنیا ، لبنان، اور اب سوڈان میں قتل و غارت کا بازار گرم ہے مگر افسوس ہے کہ اقوام عالم ان مظالم کو دیکھ کر کبوتر کی طرح آنکھیں بند کرکے تماشہ دیکھ رہی ہیں ۔

سوڈان میں آج جو کچھ ہو رہا ہے اس میں دو گروپ لڑ رہے ہیں، ایک سوڈانی آرمی ہے اور دوسرا ریپڈ سپورٹ فورس ہے۔ اس جنگ کا آغاز 2023 میں شروع ہوا آج تک اس خانہ جنگی کی پشت پناہی کرنے والے اپنے مذموم مقاصد کے حصول میں کوشاں ہیں۔سعودی عرب اور عرب امارات سوڈان کی خانہ جنگی میں کردار ادا کر رہے ہیں۔روس بھی سونے کے حصول کے لالچ میں کود پڑا دوہرے معیار کے تحت سوڈانی قوم استعمال ہو رہی ہے۔

اس کے علاوہ ‏‎ہر طرف اسرائیل کی مداخلت مسلمانوں کے خلاف چل رہی ہے،  مسلمان ہی آپس میں لڑ کر مر رہے ہیں ، ‏‎‎اگر کسی ملک میں سیاسی نظام ناکام ھوفوج تقسیم ھو بیرونی مداخلت سے مسلح لڑائی شروع ھو تو ایسا ھوتا ھے افریقہ میں قبائلی اور نسلی لڑائی بہت سے ممالک میں ایسے مناظر دیکھائی دیتے ہیں  اس میں غربت بھی اھم کردار ادا کرتی ھے لوگ آرام سے پیسے اور اسلحہ کے لیے اس کا حصہ بن جاتے ہیں

‏سوڈان میں مسلمان کیسے مسلمانوں کو ہی مار رہے ہیں ؟

سوڈان میں جاری خانہ جنگی کرنے والے دونوں گروہ سوڈانی مسلح افواج (SAF) اور ریپڈ سپورٹ فورسز (RSF) مسلمان ہی ہیں۔ سوڈان کی 90% آبادی مسلمان ہے،خانہ جنگی مذہبی کے بجائے سیاسی،معاشی،وسائل  کی تقسیم پر ہو رہی ہے۔

پوری دنیا میں مسلمانوں کے خلاف سازشیں ہو رہی ہیں۔ مسلمان ہی مسلمان کو قتل کر رہا ہے۔ دشمن اسلام کمزور ممالک کے مسلمانوں کو دولت کا لالچ دے کر مزید کمزور کررہا ہے۔‏‎انتہائی افسوس ناک اور خطرناک صورتحال کے پیش نظر ہےافغانی بھی اگر دہشتگردی سے باز نہ آئے تو آخرکار ایسے ہی آپس میں ایک دوسرے کی بوٹیاں نوچیں گے۔ موجود صورتحال کے پیش نظر پاک افغان جنگ میں بھارت اسرائیل اور امریکہ بھر پور انداز میں پاکستان کے خلاف تخریب کارروائیاں جاری کریں گے۔ پاکستان افغانستان اور بھارت کے ساتھ جنگ کے تناظر میں الرٹ کھڑا ہے۔

پاکستان کو معلوم ہے کہ افغانستان اور بھارت کے سپورٹرز کون کون ہیں۔ ؟

اسلام دشمنی میں ایران اور پاکستان دشمن اسلام کے نشانے پر ہیں۔ دشمن اسلام کو ایران اور پاکستان برداشت نہیں ہیں۔ عالمی سطح پر معاشی دشمنی میں چین اور امریکہ کی سرد جنگ جاری ہے۔ امریکہ اپنے معاشی دشمن چین کو ختم کرنے کے لئے بگرام ائیر بیس حاصل کرنے کے چکروں میں ہے اور ایک تیر کے ساتھ دو شکار کرنے کے پاکستان اور ایران امریکہ و اسرائیل کے اہداف میں شامل ہے۔

کوئی شک نہیں ایران اور پاکستان کے تعلقات انتہائی مضبوط ہیں مگر دیگر اسلامی ممالک کا کردار انتہائی منافقانہ طرز پر آشکار ہو چکا ہے۔ جیساکہ غزہ کے بعد سوڈان میں خونی طوفان برپا ہے۔

مگر اس فتنے اور بین الاقوامی مافیا کے مظالم کو کون سمجھے گا  ؟

۔ ان مظالم کو کون روکے گا  ؟

اس بے حسی کے عالم میں کمزور ممالک کے مسلمان آپس میں لڑ لڑ کر ختم ہو جائیں گے پھر طاقتور ممالک کے مسلمان بھی اسی طرح کی خانہ جنگی کی لپیٹ میں آکر رفتہ رفتہ ختم ہو جائیں گے۔ خوشی فہمی میں رہنے والے عنقریب اپنے آپ کو اسلام دشمن عناصر کے نرغے پھنسے ہوئے پائیں گے۔وقت کا تقاضہ ہے کہ اسلام دشمن عناصر کے خطرناک عزائم کو بھانپ کر طاقتور اسلامی ممالک کو خود غرضی اور ذاتی مفادات سے بالاتر ہو کر سوڈان،فلسطین ، کشمیر اور غزہ جیسے مظالم کو روکنے کے لئے متحد ہونا ہوگا ورنہ عذاب الٰہی عنقریب نازل ہونے کی تیاریاں کر رہا ہے۔

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا واٹس ایپ چینل فالو کیجئے۔

https://whatsapp.com/channel/0029VaAOn2QFXUuXepco722Q

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

9 − two =