جون 21, 2026

سیاسیات- تین روزہ سرکاری دورے پر پاکستان آنے والے چین کے وزیر خارجہ وانگ ژی جمعرات کو دونوں ممالک کے درمیان ہونے والے چھٹے اسٹریٹیجک مذاکرات میں شریک ہیں۔

چینی وزیر خارجہ بدھ کی شب اسلام آباد پہنچے تھے، اس سے قبل وہ انڈیا کے دو روزہ دورے پر تھے۔

مذاکرات میں شرکت کے لیے جمعرات کی صبح وانگ ژی جب دفتر خارجہ پہنچے تو نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے ان کا استقبال کیا۔ دفتر خارجہ کے مطابق ملاقات میں دو طرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

دفتر خارجہ کے مطابق یہ دورہ پاکستان اور چین کے درمیان اعلیٰ سطح کے روابط کے تسلسل کا حصہ ہے۔ ملاقات میں ’ہمہ موسمی سٹریٹجک تعاون پر مبنی شراکت داری کو مزید مستحکم کرنے، اقتصادی و تجارتی تعلقات کو وسعت دینے اور دونوں ممالک کے بنیادی مفادات پر حمایت کے اعادے پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔‘

اگرچہ اس دورے کا مقصد سٹریٹجک ڈائیلاگ میں شرکت ہے لیکن سفارتی ماہرین انڈیا اور پاکستان کی حالیہ جنگ کے تناظر میں اسے اہم گردان رہے ہیں۔

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا واٹس ایپ چینل فالو کیجئے۔

https://whatsapp.com/channel/0029VaAOn2QFXUuXepco722Q

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

2 × 3 =