سیاسیات۔ پاک افغان بارڈر پر افغانستان کی طرف سے بلا اشتعال فائرنگ کی گئی جس کا پاک فوج نے بھرپور جواب دیا، پاکستانی فورسز کی بھر پور جوابی کارروائی سے متعدد افغان فوجی ہلاک ہوگئے، بھاری نقصانات کے باعث متعدد افغان پوسٹیں خالی ہو گئیں۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق افغان فورسز نے پاک افغان بارڈر پر انگور اڈا، باجوڑ،کرم، دیر، چترال، اور بارام چاہ کے مقامات پر بھی بِلا اشتعال فائرنگ کی۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق افغان فورسز کی فائرنگ کا مقصد خوارج کی تشکیلوں کو بارڈر پار کروانا بھی تھا۔
سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ پاک فوج کی چوکس پوسٹوں کی جانب سے بھرپور اور شدید جواب دیا گیا۔ پاک فوج نے فوری شدید رد عمل دیتے ہوئے متعدد افغانی پوسٹوں کو مؤثر طریقے سے نشانہ بنایا۔
پاکستان کا فضائی وسائل اور ڈرونز کا استعمال
سکیورٹی ذرائع کے مطابق پاکستان کی جانب سے آرٹلری، ٹینکوں،ہلکے اور بھاری ہتھیاروں کا استعمال کیا گیا۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق داعش اور خارجی ٹھکانوں کو نشانہ بنانے کیلئے فضائی وسائل اور ڈرونز کا بھی استعمال کیا گیا۔
سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ افغان پوسٹیں خارجیوں کو کور فائر دینے میں ناکام ہوگئیں،خارجی تشکیلیں منتشر ہوگئے۔

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا واٹس ایپ چینل فالو کیجئے۔







