اکتوبر 10, 2026

سیاسیات۔ پاکستان نے امریکا اور ایران کے درمیان 7 نکات پر مذاکرات جاری ہونے کا انکشاف کیا ہے۔

ترجمان دفترخارجہ سجاد حیدر خان نے اسلام آباد میں ہفتہ وار میڈیا بریفنگ کے دوران بتایا کہ امریکا اور ایران کے درمیان 7 نکات پر بات چیت جاری ہے، امریکا نے بھی ایران کے 7 نکات پر اپنا مؤقف شیئر کیا ہے۔

ترجمان دفترخارجہ نے کہا کہ امریکا، ایران کے درمیان براہ راست رابطے پاکستان کی ثالثی کوششوں کا نتیجہ ہیں، اسلام آباد مفاہمتی یادداشت پہلے سے موجود ہے۔

ترجمان دفترخارجہ کا کہنا تھا کہ زیربحث بعض نکات اس سے مطابقت رکھتے ہیں، امریکا ایران تنازع کے حل میں پاکستان اور دیگر اہم ممالک کاکردار موجود ہے۔

ترجمان نے کہا کہ پاکستان امریکا اور ایران کے درمیان براہ راست تعاون اور کشیدگی میں کمی کا خواہاں ہے، پاکستان امریکا اور ایران کےدرمیان مذاکرات کے ذریعے تنازع کا حل چاہتا ہے، ضرورت پڑنے پر پاکستان امریکا اور ایران کے درمیان دوبارہ ثالثی کے لیے تیار ہے۔

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا واٹس ایپ چینل فالو کیجئے۔

https://whatsapp.com/channel/0029VaAOn2QFXUuXepco722Q

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

six + 7 =