جون 1, 2024

وزیراعظم کو رواں ماہ آئی ایم ایف سے معاہدہ ہونے کی امید

سیاسیات- وزیراعظم شہباز شریف نے عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) سے رواں ماہ معاہدہ ہونے کی اُمید ظاہر کر دی۔

ترک خبر ایجنسی سے گفتگو میں وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ہم اب بھی بہت پُرامید ہیں کہ آئی ایم ایف پروگرام عملی شکل اختیار کر لے گا، آئی ایم ایف کی طرف سے ہمارا نواں جائزہ تمام شرائط و ضوابط سے مطابقت رکھتا ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا آئی ایم ایف فنڈنگ حاصل کرنے کے لیے پاکستان تمام اقدامات مکمل کر چکا ہے، اُمید ہے کہ ہمیں اس ماہ کوئی اچھی خبر ملے گی۔

خیال رہے کہ اس سے قبل اس قسم کی خبریں سامنے آئی تھیں کہ حکومت نے آئی ایم ایف سے موجودہ پروگرام نامکمل حیثیت میں ہی ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور موجودہ حکومت کا ارادہ ہے کہ وفاقی بجٹ کے بعد آئی ایم ایف کے ساتھ نیا معاہدہ کیا جائے۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

5 × 1 =