جون 19, 2026

سیاسیات- اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار نے کہا ہے کہ سلامتی کونسل کی دہشت گردوں کی فہرست میں شامل تمام افراد مسلمان ہیں جبکہ غیر مسلم انتہا پسند اور دہشت گرد اکثر احتساب سے بچ نکلتے ہیں۔

پاکستانی میڈیا کے حوالے سے نقل کیا گیا ہے کہ اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار نے کہا ہے کہ سلامتی کونسل کی دہشت گردوں کی فہرست میں شامل تمام افراد مسلمان ہیں جبکہ غیر مسلم انتہا پسند اور دہشت گرد اکثر احتساب سے بچ نکلتے ہیں۔

سفیر عاصم افتخار نے یہ بات سلامتی کونسل کے اجلاس سے خطاب میں کہی جس کا موضوع ’دہشت گردانہ کارروائیوں سے بین الاقوامی امن و سلامتی کو لاحق خطرات‘ تھا۔

پاکستانی مندوب نے واضح کیا کہ یہ سمجھ سے بالاتر اور قطعاً ناقابلِ قبول ہے کہ سلامتی کونسل کی فہرست میں ایک بھی غیر مسلم دہشت گرد موجود نہیں۔ یہ صورتحال بدلنی چاہیے۔

سفیر پاکستان نے اعتراف کیا کہ افغان عبوری حکومت داعش خراسان (ISIL-K) کے خلاف کارروائیاں کر رہی ہے، تاہم فتنہ الخوارج ٹی ٹی پی اور بلوچ عسکریت پسند گروہ افغانستان کے غیر حکومتی علاقوں میں تاحال پناہ لیے ہوئے ہیں۔

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا واٹس ایپ چینل فالو کیجئے۔

https://whatsapp.com/channel/0029VaAOn2QFXUuXepco722Q

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

20 − 8 =