جون 17, 2026

سیاسیات- پنجاب کے مختلف اضلاع میں تیز بارشوں کے باعث  دریاؤں کی سطح بلند ہوگئی۔

ذرائع کے مطابق  پنجاب کے ڈیرہ غازی خان اور تونسہ میں دریائے سندھ سے متاثرہ علاقوں کا زمینی راستہ منقطع  ہوگیا جس کے نتیجے میں  7 ہزار سے زائد لوگ اور 100 کےقریب بستیاں سیلابی پانی میں  گھرگئیں۔

ڈی جی خان میں تونسہ کے مقام پر کچے کے علاقے زیرِ آب  آگئے جس کے نتیجے میں  70 سے زائد بستیاں، پل اور سڑکیں متاثر ہوئیں۔

بتایا جارہا ہے کہ کچے کے علاقے میں مقیم  150سے زائد لوگوں کو  ریلیف کیمپوں میں منتقل کردیا گیا ہے۔

ادھر  خیرپور ٹامیوالی میں حفاظتی بند ٹوٹ گیا جس سے آس پاس سیکڑوں ایکڑ پر محیط فصلیں تباہ ہونے کا خدشہ پیدا ہوگیا، صورتحال نے علاقہ مکینوں کو پریشان کردیا ہے۔

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا واٹس ایپ چینل فالو کیجئے۔

https://whatsapp.com/channel/0029VaAOn2QFXUuXepco722Q

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

12 − 2 =