جولائی 3, 2026

سیاسیات- چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ 2018ء میں حکومت سنبھالی تو 9 ارب ڈالر پڑے تھے، جب ہماری حکومت گرائی تو 23 ارب ڈالر آمدنی بڑھ چکی تھی، ہم نے جب حکومت چھوڑی تو ریزورز 16 ارب تھے، ہم آتے ہی پہلے قانون کی بالادستی کو قائم کریں گے۔ لاہور میں کارکنوں سے ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ یہ لوگ الیکشن سے ڈرے ہوئے ہیں، کل لاہور لبرٹی چوک کی ریلی کو خود لیڈ کروں گا، اسد عمر راولپنڈی، شاہ محمود قریشی اسلام آباد، پرویز خٹک پشاور میں ریلی کی قیادت کریں گے، آئین کو تباہ کرنے کی کوششیں ہو رہی ہیں، پوری قوم سپریم کورٹ اور آئین کے ساتھ کھڑی ہے۔

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کہا ہے کہ ہمیں موقع ملا تو صحت کی طرز کا تعلیم کارڈ بھی لائیں گے، صحت کارڈ سے عام آدمی پرائیویٹ ہسپتال میں بھی علاج کروا سکتا ہے، صحت کارڈ، پناہ گاہوں جیسے فلاحی منصوبوں کو بند کر دیا گیا، نگران حکومت وہ بٹھائی جو الیکشن ہی نہیں کروانا چاہتی، ہم نے اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دیا، دو سال کی محنت سے الیکٹرانک ووٹنگ مشین بنائی۔ انہوں نے کہا کہ بہت سارے ممالک میں ای وی ایم استعمال ہو رہی ہے، ای وی ایم سے دھاندلی 90 فیصد ختم ہو جائے گی، ان دو پارٹیوں نے ای وی ایم نہیں آنے دی، الیکشن کمیشن کو ہینڈلر کنٹرول کرتے ہیں، وہ بھی نہیں چاہتے شفاف الیکشن ہوں، اقتدار میں آتے ہی ووٹنگ مشین لے کر آئیں گے، جنرل باجوہ کی شریفوں سے انڈرسٹینڈنگ ہوچکی تھی، اس نے بڑے بڑے مجرموں کا احتساب نہیں ہونے دیا۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

13 + 18 =