جون 1, 2024

تعلقات بہتر کرنے کے لئے امریکہ کے سامنے نہیں جھکیں گے، کائرہ

سیاسیات- وزیراعظم کے مشیر قمر زمان کائرہ نے کہا ہےکہ عمران خان نے امریکہ اور سعودیہ سے تعلقات خراب کیے جب کہ  امریکہ کے تعلقات ہمارے ساتھ اچھے نہیں مگر ہمیں اس کے آگے جھکنا نہیں۔

سکھر میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے قمر  زمان کائرہ نے کہاکہ کیا الیکشن کرانے، قانون اور آئین بنانے سے جمہوریت آجاتی ہے؟ ادارے کھڑے کرنے سے عمارتیں بنانے سے جمہوریت نہیں آتی۔

انہوں  نے کہا کہ پاکستان مشکل دور سے گزر رہا ہے اس لیے مشکل  فیصلے کرنا پڑیں گے، 9 ہزار ارب پاکستان کی آمدنی اور14 ہزار ارب پاکستان کا خرچہ ہے، مارکیٹ 8 بجے بند کرنے سے 100 ارب روپے سالانہ بچت ہوتی ہے مگر مارکیٹس بند کرنے کو کاروباری حضرات تیار نہیں جب کہ ورک لوڈ کم کرنےکے لیے 20 فیصدگھر سےکام کرنےکی بات کی تو تنقید کی گئی۔

قمر  زمان کائرہ کا کہنا تھا کہ امریکہ کے تعلقات ہمارے ساتھ اچھے نہیں مگر ہمیں اس کے آگے جھکنا نہیں، عمران خان نے امریکہ اور سعودیہ سے تعلقات خراب کیے، آج بلاول بھٹو وزیر خارجہ بن کر عالمی دنیا سے تعلقات بہتر بنارہے ہیں۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

six + 10 =