سیاسیات۔ بھارت کی جانب سے پانی چھوڑنے کے بعد دریائے ستلج میں قصور کے گنڈا سنگھ والا کے مقام پر اونچے درجےکا سیلاب برقرار ہے۔
گنڈا سنگھ والا کے مقام پرسیلابی صورت حال کے باعث مزید کئی نشیبی علاقے ڈوب گئے جبکہ ہزاروں ایکڑپرکھڑی فصلیں تباہ ہوگئیں۔
قصور میں سیلاب متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں جاری ہیں، متاثرین اور ان کے مویشی محفوظ مقام پر منتقل کر دیے گئے۔
بورے والا میں ساہوکا اور ملحقہ آبادیاں بھی زیر آب آگئیں، مقامی لوگ پانی میں گھر گئے، ہزاروں ایکڑ پر کھڑی فصلیں بھی ڈوب گئیں، ساہوکا چشتیاں روڈ میں شگاف پڑنے سے سیکڑوں دیہاتوں کا زمینی رابطہ منقطع ہوگیا۔
بہاولپور کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں سے متاثرین کا انخلا جاری ہے، بہاولنگر میں دریائے ستلج میں درمیانے درجے کے سیلاب سے کپاس، چاول اور تل کی فصلیں اور آبادیاں زیر آب آگئیں۔
ادھر گڈو اور سکھر بیراج کے مقام پر دریائےسندھ میں بھی درمیانے درجےکا سیلاب ہے جس کے نتیجے میں متعدد علاقے متاثر ہوئے، سیلابی صورت حال کے باعث علاقہ مکینوں کی مال مویشیوں کےساتھ نقل مکانی جاری ہے۔
تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا واٹس ایپ چینل فالو کیجئے۔







