جون 1, 2024

ارشد شریف پرفائرنگ کرنےوالے چار میں سے ایک شوٹر سے ملنے نہیں دیا گیا۔ ڈی جی ایف آئی اے

سیاسیات- ڈی جی ایف آئی اے محسن حسن بٹ کا کہنا ہے کہ ارشد شریف پرفائرنگ کرنےوالے چار میں سے ایک شوٹر سے ملنے نہیں دیا گیا۔

امریکی نشریاتی ادارے کو انٹرویو میں ڈی جی ایف آئی اےمحسن حسن بٹ نے کہا کہ کینیا پولیس کے صحافی ارشد شریف کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث ہونے کا یقین ہے۔

ڈی جی ایف آئی اے کا مزید کہنا تھا کہ پاکستانی تحقیقاتی ٹیم نے کینیا کی پولیس کے تین شوٹرز سے پوچھ گچھ کی ۔ تینوں شوٹرز کے بیانات میں گھمبیر تضاد تھا اور بیانات غیر منطقی تھے۔ اگلا قدم ارشد شریف کی موت کے مقدمے کا ایکسٹرا ڈیشن ایکٹ کے سیکشن چار کے تحت پاکستان کے اندر ایف آئی اے میں اندراج ہے۔ یہ اندراج وفاقی حکومت کے  احکامات پر ہوگا۔

ڈی جی ایف آئی اے کے مطابق  کینیا پولیس بین الاقوامی قوانین کے تحت صحافی کے سفاکانہ قتل کی تحقیقات میں تعاون کی پابند ہے۔ مشترکہ ٹیم کی تحقیقات ابھی غیر حتمی ہیں اور ٹیم بہت جلد متحدہ عرب امارات جائے گی۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

4 × 2 =