جون 1, 2024

یوکرین جنگ میں روس کی مدد کرنے پر چینی ہم منصب کو  نتائج سے خبردار کر دیا. انٹونی بلنکن

سیاسیات-امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے یوکرین جنگ میں روس کی مدد کرنے پر چینی ہم منصب کو  نتائج سے خبردار کر دیا۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق میونخ میں جاری بین الاقوامی سلامتی کانفرنس کی سائیڈ لائن پر امریکی وزیر خارجہ اور ان کے چینی ہم منصب وانگ ژی کے درمیان ایک گھنٹے تک ملاقات ہوئی۔

خبر کے مطابق سینیئر امریکی عہدیدار نے بتایا کہ ملاقات کے دوران امریکی وزیر خارجہ نے  جارحانہ انداز میں چینی ہم منصب کو یوکرین جنگ میں روس کی مٹیریل سپورٹ کرنے کے نتائج سے آگاہ کیا۔

اس سے قبل امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے ایک ٹی وی انٹرویو میں کہا تھا کہ ہمارے پاس اطلاعات ہیں کہ چین کی جانب سے روس کو جنگی مدد فراہم کی جا رہی ہے۔

دوسری جانب چینی وزیر خارجہ وانگ ژی نے یوکرین جنگ پر اپنے رد عمل میں ڈائلاگ کے ذریعے جنگ کے خاتمے پر زور دیتے ہوئے یورپی ممالک کو ٹھنڈے دماغ سے سوچنے کا مشورہ دیا تھا۔

انہوں نے کسی کا نام لیے بغیر کہا  تھا کہ کچھ قوتیں مذاکرات کو کامیاب ہوتا نہیں دیکھنا چاہتیں، یا پھر جنگ کا جلد خاتمہ نہیں چاہتیں۔

واضح رہے کہ دونوں ممالک کے درمیان امریکی فضائی حدود میں مشتبہ چینی غبارہ مار گرانے کے بعد تعلقات کشیدہ ہوگئے تھے۔

امریکا کی جانب سے غبارے کو چینی جاسوس غبارہ قرار دیا جا رہا تھا جبکہ چین کی جانب سے غبارے کے معاملے پر امریکی رد عمل کو اوور ری ایکٹ قرار دیا گیا تھا۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

5 × three =