جون 29, 2026

سیاسیات۔ روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے روس امریکہ تعلقات میں بہتری کا کریڈٹ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو دے دیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق روسی صدر نے جمعہ کو ایک پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کی کوششوں کے سبب روس اور امریکہ کے درمیان تعلقات مستحکم ہونا شروع ہوگئے ہیں۔

پیوٹن نے کہا کہ وہ صدر ٹرمپ کا بے حد احترام کرتے ہیں اور ان سے ملاقات کرنا چاہتے ہیں۔

روسی صدر نے  واضح کیا کہ اس ملاقات کی انتہائی محتاط انداز سے تیاری کرنا ہوگی تاہم عین ممکن ہے کہ یہ ملاقات ہو۔

انہوں نے کہا کہ صدر ٹرمپ کے شکر گزار ہیں کہ دونوں ملکوں کے تعلقات بعض انداز سے بہتر ہونا شروع ہوئے ہیں۔

روسی صدر کا مزہد کہنا  تھا کہ سفارتی تعلقات کے دائرے میں ہر بات پر فیصلہ تو نہیں ہوا مگر اولین اقدامات کرلیے گئے ہیں اور اس جانب پیشرفت جاری ہے۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

7 + 16 =