جون 1, 2024

نیتن یاہو کی سعودی عرب ایران معاہدے پر تنقید

سیاسیات-اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے سعودی عرب اور ایران کے درمیان معاہدے پر تنقید کی ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق اسرائیلی وزیراعظم کا الزام عائد کرتے کہنا تھا کہ جو ملک ایران سے پارٹنرشپ کرتے ہیں وہ مصائب کا شکار ہوجاتے ہیں، مشرق وسطیٰ میں 95 فیصد مسائل ایران کے پیدا کردہ ہیں۔

نیتن یاہو کا کہنا تھا کہ ہم سعودی عرب کے ساتھ تعلقات کی بحالی کے لیے پر امید ہیں، یمن تنازع کے خاتمے کے لیے میرے خیال میں بہت کچھ کرنا باقی ہے، سعودی عرب کی قیادت کو معلوم ہےکہ دوست کون ہے اور دشمن کون۔

اسرائیلی وزیراعظم کا کہنا تھا کہ اسرائیل فلسطین تنازع سے متعلق چین کی ثالثی کا علم نہیں، چین کے ساتھ اچھے تعلقات کا احترام کرتے ہیں۔

خیال رہے کہ گزشتہ دنوں چین نے فلسطین اور اسرائیل کے درمیان امن مذاکرات کے لیے سہولت کاری کی پیشکش کی تھی۔

چینی میڈیا کے مطابق چینی وزیرخارجہ چن گانگ نے اسرائیل اور فلسطین کے اعلیٰ سفارت کاروں کے ساتھ علیحدہ علیحدہ ٹیلی فونک گفتگو کی اور کہا کہ چین فریقین کے درمیان امن مذاکرات میں سہولت فراہم کرنے کے لیے تیار ہے۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

10 + six =