جون 1, 2024

مذہبی تقریب میں حملے نے بربریت کو اجاگر کیا۔ پیوٹن کا مستونگ حملے پر پیغام

سیاسیات- روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے مستونگ میں گزشتہ روز ہونے والے خودکش حملے میں انسانی جانوں کے ضیاع پر تعزیتی پیغام بھیجا ہے۔

روسی سفارت خانے کے مطابق صدرپیوٹن نے صدرعارف علوی اور نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کے نام تعزیتی پیغام بھیجا۔

روسی صدر کا کہنا تھاکہ مذہبی تقریب میں حملے نے ایک بارپھر دہشت گردی کی بربریت کو اجاگر کردیا، مجرموں کو سزا سے قطعی نہیں بچنا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ روس پاکستان کے ساتھ دہشت گردی کے خلاف تعاون بڑھانے کو تیار ہے۔

پیوٹن نے جاں بحق افراد کے لواحقین سے ہمدردی اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز بلوچستان کے ضلع مستونگ میں مدینہ مسجد کے باہر عید میلاد النبی ﷺ کے جلوس میں خودکش حملہ ہوا تھا۔

خودکش دھماکے میں جاں بحق افرادکی تعداد 59 ہوگئی ہے۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

7 + seven =