جولائی 1, 2026

سیاسیات۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے غزہ سے یرغمالیوں کی واپسی کے لیے مزاحمتی تنظیم حماس کے خاتمے کو ضروری قرار دیدیا۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر جاری پیغام میں کہاکہ انہوں نے سیکڑوں یرغمالیوں کی رہائی پر مذاکرات کیے اور انہیں اسرائیل اور  امریکا واپس لانے میں کردار ادا کیا۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے بیان میں کہاکہ غزہ سے مزید یرغمالیوں کی واپسی اُس وقت ممکن ہوگی جب حماس کو مکمل ختم کردیا جائےگا، انہوں نے کہا کہ یہ قدم جتنی جلدی اٹھایا جائے، کامیابی کے امکانات اتنے ہی زیادہ ہوں گے۔

ٹرمپ کا یہ بھی کہنا تھاکہ انہوں نے صرف 6 ماہ کے دوران 6 جنگیں ختم کروائیں اور  ایران کی  جوہری تنصیبات کو تباہ کیا۔

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا واٹس ایپ چینل فالو کیجئے۔

https://whatsapp.com/channel/0029VaAOn2QFXUuXepco722Q

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

1 × five =