جون 1, 2024

خان یونس پر مزید ایک مہینہ حملے کریں گے، نیتن یاہو کی جوبائیڈن سے گفتگو

سیاسیات- صہیونی ذرائع کے مطابق اسرائیلی وزیراعظم نے امریکی صدر سے گفتگو کے دوران غزہ کے شہر خان یونس پر مزید ایک مہینے تک حملے کرنے کا اعلان کیا ہے۔

اسپوٹنک نے کہا ہے کہ صہیونی وزیراعظم نیتن یاہو نے امریکی صدر جوبائیڈن کو فلسطینی شہر خان یونس پر مزید ایک مہینے تک حملے کرنے کا اعلان کیا ہے۔

صہیونی چینل 13 کے مطابق نیتن یاہو اور جوبائیڈن کے درمیان ٹیلفون پر گفتگو ہوئی جس میں غزہ کے خلاف جنگ کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

دراین اثناء اقوام متحدہ میں اسرائیلی نمائندے ہانگبی نے کہا ہے کہ غزہ کے خلاف جنگ کئی مہینے تک جاری رہے گا۔

الجزیرہ کے مطابق صہیونی نمائندے نے کہا ہے کہ امریکہ نے غزہ کے خلاف جنگ میں کوئی ٹائم فریم نہیں دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اگر حزب اللہ کے جوان جنوبی لبنان سے خارج نہ ہوجائیں تو اسرائیلی ایک فوجی کاروائی شروع کرے گا۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

16 − 4 =