مئی 11, 2024

حماس سے نمٹنے کے لئے طریقے ہیں، رفح میں فوجی آپریشن کی حمایت نہیں کریں گے۔ امریکہ

سیاسیات- امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو پر واضح کردیا ہے کہ امریکہ رفح میں اسرائیل کے زمینی آپریشن کی حمایت نہیں کرے گا۔

الجزیرہ اور خبر رساں ادارے رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق انٹونی بلنکن اور اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو نے یروشلم میں ڈھائی گھنٹے طویل ملاقات کی، جس میں دونوں رہنماؤں کے درمیان غزہ جنگ بندی اور امداد کی ترسیل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات کےدوران انٹونی بلنکن نے کہا کہ رفح میں آپریشن بہت بڑے سانحہ کا باعث بنے گا۔

ملاقات کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انٹونی بلنکن نے کہا کہ ’ہم رفح میں کسی بڑے فوجی آپریشن کی حمایت نہیں کر سکتے اس بات کو یقینی بنانے کے لیے کہ شہریوں کو کوئی نقصان نہ پہنچے،یہ ایک موثر منصوبہ نہیں ہے۔‘

انہوں نے کہا کہ حماس سے نمٹنے کے دوسرے کئی بہتر طریقے ہیں جس کے لیے رفح میں بڑے فوجی آپریشن کی ضرورت نہیں۔

تاہم دوسری جانب اسرائیلی حکومت کے ایک ترجمان نے کہا کہ اسرائیل حماس کو ختم کرنے کے لئے رفح پر حملہ کرنے سے پیچھے نہیں ہٹے گا۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

twenty − 3 =