جون 1, 2024

امریکہ اسرائیل کو 2 ہزار پونڈ وزنی بم سمیت دیگر اسلحہ فراہم کرے گا

سیاسیات- امریکہ نے اسرائیل کو اربوں ڈالر کے بم اور لڑاکا طیارے بھیجنے کی منظوری دے دی۔

امریکی میڈیا کے مطابق بائیڈن حکومت نے 2 ہزار پونڈ وزنی بموں سمیت دیگر اسلحہ اسرائیل کو بھیجنے کی منظوری دے دی۔ اسرائیل کو اربوں ڈالر کا اسلحہ فراہم کرنے کی منظوری خاموشی سے دی گئی۔

معاہدے کے تحت امریکہ اسرائیل کو 2 ہزار پونڈ وزنی 18 سو سے زائد بم اور 500 پونڈ وزنی 500 بم فراہم کرے گا۔ اسرائیل کو جدید ترین جنگی طیارے بھی دئیے جائیں گے۔
رپورٹ کے مطابق 2 ہزار پونڈ وزنی بم پورے شہر کو تباہ کرنے اور زمین پر 40 فٹ گہرا گڑھا کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ امریکہ اپنے دیرینہ اتحادی اسرائیل کو 3.8 ارب ڈالر سالانہ فوجی امداد دیتا ہے۔ غزہ پر 7 اکتوبر سے ہونے والے اسرائیلی حملوں میں 32 ہزار سے زائد فلسطینی شہید ہوچکے ہیں جبکہ زخمی فلسطینیوں کی تعداد 75 ہزار سے زیادہ ہے۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

12 + thirteen =