اکتوبر 5, 2026

سیاسیات۔ صیہونی میڈیا کے مطابق امارات نے حال ہی میں اسرائیل جانے والی پروازمیں پیش آنیوالے واقعے پر فلائی دبئی کے شریک پائلٹ کو سزائے موت دینے کا فیصلہ کرلیا۔

صیہونی میڈیا کے مطابق متحدہ عرب امارات نے فلائی دبئی کے طیارے کو مبینہ طور پر گرانے کی کوشش کرنے والے شریک پائلٹ حمام الحَمّامی کو سزائے موت دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

اسرائیلی ویب سائٹ وائے نیٹ نے ایک سینئر اماراتی ذریعے کے حوالے سے بتایا کہ ابو ظہبی طیارے میں سوار تمام افراد کو ہلاک کرنے کی کوشش کے الزام میں حمام الحَمّامی کو ممکنہ طور پر سخت ترین سزا دی جائے گی۔

دوسری جانب صیہونی انٹیلی جنس اہلکار تحقیقات میں شامل ہونے کے لیے امارات پہنچ گئے۔

واقعے کا پس منظر:

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں دبئی سے اسرائیل جانے والی اماراتی پرواز کے ایک پائلٹ نے دوسرے پر چاقو سے حملہ کرکے زخمی کردیا تھا۔

جہاز کا کنٹرول چھیننے اور اس کو گرانے کی کوشش کی گئی تھی ، طیارے میں 169 اسرائیلیوں سمیت 174 مسافر سوار تھے جب کہ حملہ کرنے والا پائلٹ سعودی حکام کی حراست میں ہے۔

صورتحال اس وقت کنٹرول میں آئی جب طیارے میں موجود مسافروں نے بروقت مداخلت کرکے کو پائلٹ کو قابو کرلیا۔

بعد ازاں جہاز میں سفر کرنے والے ائیرلائن کے دیگر آف ڈیوٹی پائلٹس نے طیارے کا کنٹرول سنبھال کر اسے بحفاظت سعودی عرب میں اتار لیا تھا۔

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا واٹس ایپ چینل فالو کیجئے۔

https://whatsapp.com/channel/0029VaAOn2QFXUuXepco722Q

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

8 + 3 =