جون 1, 2024

اسرائیلی یرغمالیوں کو ڈھونڈنے کیلئے برطانیہ بھی میدان میں آ گیا

سیاسیات-برطانیہ نے طیاروں سے غزہ کی جاسوسی کا اعلان کر دیا۔ اسرائیلی یرغمالیوں کو ڈھونڈنے کیلئے برطانیہ بھی میدان میں آ گیا ہے اور اس نے طیاروں سے جاسوسی کا اعلان کیا ہے۔ خبر ایجنسی کے مطابق برطانیہ کا کہنا ہے کہ یرغمالی ڈھونڈیں گے۔ دوسری جانب حماس نے غزہ میں جنگ ختم ہونے تک اسرائیل سے قیدیوں کا تبادلہ روکنے کا اعلان کر دیا۔حماس کے نائب سربراہ نے کہا کہ یرغمالیوں میں اب اسرائیلی فوجی اور وہ اسرائیلی مرد شامل ہیں جو اسرائیلی فوج میں خدمات انجام دے چکے ہیں۔ اسرائیلی وزیرِ دفاع کا کہنا ہے کہ حماس کے پاس اب بھی 15 خواتین اور 2 بچے ہیں، حماس نے معاہدے کی خلاف ورزی کی۔ امریکی وزیرِ دفاع لائیڈ آسٹن نے اسرائیل کو معصوم جانوں کا تحفظ یقینی بنانے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس کے بغیر جنگ جیتنا ممکن نہیں۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

thirteen − seven =