جولائی 2, 2026

سیاسیات۔ ایران نے دوٹوک مؤقف اپناتے ہوئے کہا ہے کہ بمباری سے متاثرہ ایرانی جوہری تنصیبات کے معائنے کی کسی کو اجازت نہیں دی جائے گی۔

ایران کے پارلیمنٹ اسپیکر اور مذاکرات کار محمد باقر قالیباف نے کہا ہے کہ جن ایرانی جوہری تنصیبات کو اسرائیل اور امریکہ کی جانب سے بمباری کا نشانہ بنایا گیا اور نقصان پہنچا، ان کا معائنہ کرنے کی کسی بھی صورت میں اجازت نہیں۔

ایران کی اسٹوڈنٹ نیوز نیٹ ورک سے گفتگو کرتے ہوئے محمد باقر قالیباف نے واضح کیا کہ بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی (IAEA) کو ایران میں صرف دو مقامات تک رسائی دی گئی ہے، جن میں بوشہر جوہری بجلی گھر بھی شامل ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ رسائی صرف اسی حد تک ہے اور ہم اسی کے پابند ہیں۔”

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا واٹس ایپ چینل فالو کیجئے۔

https://whatsapp.com/channel/0029VaAOn2QFXUuXepco722Q

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

2 × 1 =