جولائی 3, 2026

سیاسیات- ایرانی سکیورٹی فورسز نے جنوبی مغربی علاقے میں کارروائی کے دوران 6 دہشتگرد ہلاک کردیے جبکہ 2 کو گرفتار کرلیا گیا۔

رپورٹس کے مطابق تمام دہشتگرد ایران کے صوبے سیستان بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں مارے گئے۔

غیر ملکی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق ہلاک دہشتگردوں کا تعلق اسرائیل سے ہے اور وہ اسرائیلی خفیہ ایجنسی موساد کے زیر تربیت رہے۔

ہلاک ہونے والوں میں سے ایک کے علاوہ سب غیرملکی تھے جبکہ ایرانی حکام کی جانب سے ان کی شہریت نہیں بتائی گئی۔

یاد رہےکہ ایران کے جنوب مشرقی علاقے میں گزشتہ روز  مسلح افراد کے حملے میں 5 پولیس اہلکار  جاں بحق ہوئے تھے۔

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا واٹس ایپ چینل فالو کیجئے۔

https://whatsapp.com/channel/0029VaAOn2QFXUuXepco722Q

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

1 × 4 =