جولائی 3, 2026

سیاسیات۔ ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے دوٹوک الفاظ میں واضح کردیا ہے کہ ایران امریکہ کے مطالبات کے آگے کسی صورت نہیں جھکے گا۔

ایرانی سپریم لیڈر نے تہران میں ایک مذہبی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وہ ایران کو فرمانبردار بنانے کے خواہاں امریکہ کے خلاف سختی سے کھڑے ہوں گے۔

ایرانی سپریم لیڈر نے امریکہ سے براہِ راست مذاکرات کی تجویز  مسترد کر دی، انہوں نےکہا کہ دھمکیوں میں  امریکہ سے بات چیت  نہیں ہو سکتی اور  وہ لوگ جو  ہمیں امریکہ کے ساتھ براہ راست مذاکرات کی دھمکیاں دیتے ہیں، وہ حقیقت سے ناواقف ہیں۔

انہوں نے کہا کہ دشمنوں نے ایرانی عوام اور ریاست کے رشتے کو کمزور سمجھنے میں غلطی کی۔

سپریم لیڈر کا کہنا تھا کہ دشمنوں نے فوجی حملوں میں ناکامی کے بعد سمجھ لیا کہ ایران کو جنگ سے زیر نہیں کیا جا سکتا اور نہ ہی اسلامی نظام کو جھکنے پر مجبور کیا جا سکتا ہے۔

سپریم لیڈر کا حالیہ بیان ایسے وقت میں سانے آیا جب ایران اور یورپی رہنماؤں نے جمعہ کو تہران کے جوہری پروگرام پر باضابطہ مذاکرات دوبارہ شروع کرنے پر اتفاق کیا۔

یاد رہےکہ ایران نے امریکہ کے ساتھ جوہری مذاکرات اس وقت معطل کردیے تھے جب امریکہ اور اسرائیل نے جون میں 12 روزہ جنگ کے دوران تہران کی جوہری تنصیبات پر بمباری کی تھی۔

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا واٹس ایپ چینل فالو کیجئے۔

https://whatsapp.com/channel/0029VaAOn2QFXUuXepco722Q

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

eighteen + fourteen =