مئی 11, 2024

اسرائیل کے حملے کی اطلاعات، ایرانی ٹی وی نے تازہ ترین صورتحال دکھا دی

سیاسیات۔ اسلامی جمہوریہ ایران کی سائبر اسپیس سینٹر کے ترجمان حسین دلیریان نے کہا ہے کہ اصفہان کی فضا میں 3 ڈرون تباہ کر دیئے گئے۔ حسین دلیریان نے کہا ہے کہ میزائل حملے کی ابھی کوئی اطلاع نہیں۔ دوسری جانب امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ اسرائیلی میزائل ایران کے شہر اصفہان کے فوجی اڈے پر لگا ہے۔ امریکی میڈیا کے مطابق ایرانی حکام کا کہنا ہے کہ اصفہان یا ملک کے دیگر حصوں میں کوئی فضائی حملہ نہیں ہوا۔ اسرائیل نے کواڈ کاپٹر اڑانے کی ناکام کوشش کی، جسے مار گرایا گیا۔

واضح رہے کہ امریکی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران کے فوجی ایئرپورٹ پر اسرائیل کے میزائل اور ڈرون حملے کے بعد ایران نے ایئر ڈیفنس سسٹم فعال کردیا ہے۔ دوسری جانب ایرانی ٹی وی نے اصفہان شہر کی تازہ ترین صورتحال لائیو دکھا دی۔ ایرانی ٹی وی پر بتایا گیا کہ اصفہان شہر میں حالات اور سکیورٹی مکمل طور پر پُرسکون ہے اور لوگ اپنی معمول کی زندگی گزار رہے ہیں۔ ایرانی ٹی وی پر بتایا اور دکھایا گیا کہ ایک دو گھنٹے پہلے فضا میں آوازیں سنائی دی تھیں، جو کہ کئی چھوٹے ڈرونز کی تھیں جنہیں گولی مار دی گئی۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

16 − 4 =