اکتوبر 5, 2024

اسرائیلی جنگی کابینہ میں اختلافات شدت اختیار کر گئے، ٹوٹنے کا امکان

سیاسیات ـ اسرائیل کی جنگی کابینہ کے رکن بینی گانٹز نے کہا ہے کہ وہ آج آٹھ جون کو ایک پریس کانفرنس کریں گے، جس کے حوالے سے اسرائیلی ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ وہ ممکنہ طور پر حکومت کا ساتھ چھوڑنے کا اعلان کر سکتے ہیں۔

فرانسیسی خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کے مطابق اسرائیلی جنگی کابینہ کے رکن بینی گانٹز نے گذشتہ ماہ کہا تھا کہ ’اگر وزیراعظم بن یامین نتن یاہو نے آٹھ جون تک غزہ کی پٹی کے لیے جارحیت کے بعد کے منصوبے کی منظوری نہیں دی تو وہ جنگی کابینہ سے مستعفی ہو جائیں گے۔‘

ان کے دفتر کا کہنا ہے کہ وہ تل ابیب کے مضافاتی علاقے رمات گان میں ہفتے کی رات آٹھ بج کر 40 منٹ پر میڈیا کو ایک بیان دیں گے۔

ان کی سینٹرسٹ نیشنل یونین پارٹی نے گذشتہ ہفتے اسرائیل کی پارلیمان کنیسیٹ کو تحلیل کرنے اور قبل از وقت انتخابات کروانے کے لیے ایک بل پیش کیا تھا۔

نتن یاہو کی حکومت گرنے اور قبل از وقت انتخابات کے انعقاد کی صورت میں بینی گانٹز کو اتحاد بنانے کے لیے پسندیدہ امیدوار کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

5 × 1 =