سیاسیات-کابل پر طالبان قبضے کے 2 سال مکمل ہونے پر امریکی وزیر خارجہ کا بیان سامنے آیا ہے۔
امریکی وزیرخارجہ انٹونی بلنکن نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ افغان طالبان نے وعدے کیے، مگر پورے نہیں کیے ، طالبان کو وعدوں کے لیے جوابدہ ٹھہرانے کے لیے کام جاری رکھے ہوئے ہیں۔
انٹونی بلنکن کا کہنا تھاکہ جب تک خواتین کو تحفظ نہیں دیا جائے گا طالبان کے ساتھ تعلقات معمول پر نہیں آسکیں گے۔
انہوں نے کہا کہ 2 برس میں تقریباً 34 ہزار افغان شہریوں کو خصوصی امیگرنٹ ویزے جاری کیے گئے جبکہ اگست 2021 سے اب تک 1.9 بلین ڈالر افغان عوام کی امداد کے لیے عطیہ کیے۔
امریکی وزیرخارجہ انٹونی بلنکن انٹونی کا کہنا تھا کہ افغانستان میں شراکت داروں کے ساتھ وعدوں کی تکمیل پر پیشرفت جاری ہے۔
یاد رہے کہ طالبان حکام نے امریکی فوج کے انخلا کے بعد 15 اگست 2021 کو افغانستان پر قبضہ کرلیا تھا۔