نومبر 22, 2024

امریکہ میں چین کے خفیہ تھانوں پر ایف بی آئی کا اظہار تشویش

سیاسیات- امریکی خفیہ ادارے ایف بی آئی نے ملک بھر میں چین کے خفیہ تھانوں کی موجودگی کی اطلاعات پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

برطانوی میڈیا کے مطابق ستمبر میں این جی او سیف گارڈ ڈیفنڈرز نے رپورٹ جاری کی کہ نیویارک، ٹورنٹو، لندن سمیت دنیا بھر میں چین کے خفیہ تھانے قائم ہیں۔

ایف بی آئی کے ڈائریکٹر کرسٹوفر رے امریکی سینیٹ کی داخلہ و حکومتی امور کی کمیٹی کی سماعت میں پیش ہوئے جہاں سینئر ارکان پارلیمنٹ نے ان سے سخت سوالات کیے۔

انہوں نے کہا ہے کہ امریکا بھر میں ان تھانوں کی خبروں کا جائزہ لے رہے ہیں، ہم ان تھانوں کی موجودگی سے واقف ہیں، یہ سوچ کر ہی غصہ آتا ہے کہ چینی پولیس نیویارک میں ہم سے بغیر کسی رابطے کے اپنا دفتر قائم کرنے کی کوشش کرے، اس سے ہماری خودمختاری اور عمومی عدالتی و قانونی تعاون کے طریقہ کار کی خلاف ورزی ہوتی ہے۔

امریکی قانون کی خلاف ورزی سے متعلق سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ایف بی آئی قانونی امور کا جائزہ لے رہی ہے۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

eight + three =