سیاسیات-امریکی صدرجو بائیڈن نے کہا ہے کہ سعودی عرب اور اسرائیل کے درمیان تعلقات معمول پر آنے میں کافی وقت لگے گا۔
انہوں نے کہا کہ امریکی حکام تعلقات میں معمول کے معاہدے تک پہنچنے کیلئے مذاکرات کر رہے ہیں۔
امریکی صدر بائیڈن کا مزید کہنا تھا کہ ہم ابھی سعودی، اسرائیل تعلقات کے معاہدے سے بہت دور ہیں تاہم ہمیں بات کرنے کیلئے بہت کچھ ملا ہے۔
صدر بائیڈن کا کہنا تھا کہ سچ کہوں تو مجھے نہیں لگتا کہ انہیں اسرائیل سے کوئی زیادہ مسئلہ ہے۔