نومبر 27, 2024

عراقی کھلاڑیوں کا منفرد احتجاج، قرآن کے بوسے سے میچ کا آغاز

سیاسیات- دنیا بھر میں سوئیڈن واقعے ( قرآن مجید کی بے حرمتی) پر شدید ردعمل کا اظہار کیا جارہا ہے۔ ایسے میں عراقی فٹبال لیگ کی دو ٹیموں “الشرطہ اور القاسم” کے احتجاج کا منفرد انداز تیزی سے عالمی میڈیا کی توجہ حاصل کرنے لگا ہے۔

تفصیلات کے مطابق عراق کی فٹبال لیگ کی ٹیموں “الشرطہ اور القاسم” کے ریفریوں اور کھلاڑیوں نے میچ کا آغاز قرآن پاک کو ہاتھوں میں اٹھا کر بوسہ دیتے ہوئے کیا۔

عراقی ذرائع ابلاغ اور سوشل میڈیا میں فٹ بال لیگ کے ریفریوں اور کھلاڑیوں کے قرآن پاک کے اس انوکھے احترام کو سوئیڈش واقعے کے خلاف منفرد احتجاج اور دندان شکن جواب کے طور پر کوریج مل رہی ہے۔

یاد رہے کہ سوئیڈن میں عراقی نژاد سوئڈش شہری نے گذشہ دنوں مجمع عام میں قرآن پاک کی بے حرمتی کی تھی۔ جس کے ردعمل میں عالمی سطح پر ممالک کے سربراہاں اور بین الاقوامی اداروں کی طرف سے مذمتی بیانات کا سلسلہ شروع ہوا جو ہنوز جاری ہے۔ لیکن اس عالمی ردعمل کا ایک منفرد اور انوکھا انداز عراق کی فٹ بال لیگ کے کھلاڑیوں کا ہے جو  عالمی ذرائع ابلاغ کی شہ سرخیوں تیزی سے جگہ بنا رہا ہے۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

2 + 15 =