نومبر 24, 2024

سعودی عرب نے قرآن پاک کی بیحرمتی کے واقعے پر سوئیڈن کے سفیر کو طلب کرلیا

سیاسیات-  سعودی عرب نے قرآن پاک کی بیحرمتی کے واقعے پر سوئیڈن کے سفیر کو طلب کرلیا۔

سعودی عرب کی سرکاری خبر ایجنسی کے مطابق ریاض میں سوئیڈن کے سفیر کو وزارت خارجہ طلب  کر کے اسٹاک ہوم میں انتہا پسند جنونی شخص کی جانب سے قرآن پاک کے اوراق نذر آتش کرنے کی گھناؤنی حرکت کو سنگین جرم قرار دیتے ہوئے انتہاپسند شخص کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا گیا۔

بیان کے مطابق یہ گھناؤنا واقعہ ایک ایسے وقت میں پیش آیا ہے جب پوری دنیا کے مسلمان عیدالاضحیٰ منا رہے تھے۔ اس مکروہ حرکت سے کروڑوں مسلمانوں کی دل آزاری ہوئی ہے۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

five + 1 =