نومبر 24, 2024

ملک میں 9 نئے صوبے بنانے کی تجویز

سیاسیات-ڈپٹی چیئرمین سینیٹ مرزا محمد آفریدی نے ملک میں 9 نئے صوبے بنانےکی تجویز دے دی۔

نجی ٹی وی کو انٹرویو  دیتے ہوئے ڈپٹی چیئرمین سینیٹ مرزا محمد آفریدی نےکہا کہ کراچی کو  بالکل الگ صوبہ بنانا چاہیے، بلوچستان کے 3 اور  پنجاب میں بھی 3 الگ صوبے بنانے چاہئیں۔

ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کا کہنا تھا کہ وفاق کے زیر انتظام سابقہ علاقے فاٹا کو بھی الگ صوبہ بنانا چاہیے اور  ایک صوبہ ہزارہ کا بھی بننا چاہیے۔

جتنے زیادہ صوبے ہوں گے اتنا بہتر ہوگا: مرزا محمد آفریدی

مرزا محمد آفریدی کا کہنا تھا کہ پاکستان میں جتنے زیادہ صوبے ہوں گے اتنا بہتر ہوگا، 18 ویں ترمیم کے بعد صوبوں کو  اپنا اپنا حصہ ملتا رہےگا، نئے صوبے بنیں گے تو آپ کو این ایف سی ایوارڈ کے تحت حصہ ملتا رہےگا۔

ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کا کہنا تھا کہ حکومت نے فاٹا کے ساتھ کیے گئے وعدے پورے نہیں کیے، آج بھی فاٹا کے لوگوں کو کئی تحفظات ہیں اور  انہیں کئی مشکلات درپیش ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم نے  وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے ساتھ بھی فنڈز کا معاملہ اٹھایا ہے، ملک میں نئے صوبے بنیں گے تو مسائل حل ہوں گے۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

three × one =