اکتوبر 23, 2024

عیدالاضحی کے لئے تعطیلات کا اعلان

سیاسیات-وفاقی حکومت نے عید الاضحیٰ کے لیے 29 جون سے یکم جولائی تک تعطیلات کا اعلان کردیا۔

کابینہ ڈویژن سے جاری نوٹی فکیشن کے مطابق جن دفاتر میں ہفتے کے 5 روز کام ہوتا ہے ان کے لیے 29 جون اور 30 جون (جمعرات اور جمعہ) تعطیل ہوگی۔

علاوہ ازیں جن دفاتر میں ہفتے کے 6 روز کام کیا جاتا ہے ان کے لیے 29 جون تا یکم جولائی (جمعرات تا ہفتہ) تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے۔

عید الاضحیٰ میں مسلمان سنت ابراہیمی پر عمل کرتے ہوئے جانوروں کو اللہ کی راہ میں قربان کرتے ہیں جن کا گوشت عزیز و اقارب اور مستحقین میں تقسیم کیا جاتا ہے۔

خیال رہے کہ پاکستان میں کل ذوالحج کا چاند نظر آگیا تھا جس کے بعد عید 29 جون 10 ذوالحج کو منائی جائے گی۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

eleven − four =