نومبر 22, 2024

سی آئی اے اور موساد کے خلاف ٹوِِِئٹ کرنے والے نوجوان کی مشکوک موت

سیاسیات –سی آئی اے اور موساد کے خلاف ٹوئٹ کرنے والا  کرپٹو کرنسی کروڑ پتی نوجوان پورٹو ریکو کے ساحل پر ڈوب کر ہلاک ہو گیا۔

29 سالہ نوجوان نکولائی مشیگیان نے 28 اکتوبرکو پوسٹ کی گئی اپنی ایک ٹوئٹ میں خدشہ ظاہر کیا تھا کہ موساد اور سی آئی اے اسے قتل کرنا چاہتی ہیں۔

اپنی موت سے کچھ گھنٹے قبل اپنی ایک ٹوئٹ میں ہلاک نوجوان نے لکھا تھا کہ سی آئی اے، موساد اور پیڈو الیٹ پورٹو ریکو اور کیریبئن جزائر سے کسی طرح کے سیکس ٹریفکنگ میں پھنسانے کے بلیک میلنگ رنگ چلانے میں ملوث ہیں۔

انہوں نے مزید لکھا کہ یہ لوگ میری ایک پرانی، جاسوس گرل فرینڈ کے کہنے پرمجھے ایک لیپ ٹاپ سے جوڑ کر پھنسانا چاہتے ہیں اور مجھے تشدد کر کے قتل کرنے کا منصوبہ بنایا گیا ہے۔

کرپٹو کروڑ پتی نوجوان نکولا کی لاش کو ایشفورڈ ساحل پر ایک بیچ سرفر نے دریافت کیا تھا۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

nine − one =