نومبر 24, 2024

امریکی وزیر خارجہ اگلے ہفتے سعودی عرب کا دورہ کریں گے

سیاسیات-امریکی محکمہ خارجہ نے جمعے کو اعلان کیا ہے کہ  وزیر خارجہ اینٹنی بلنکن  اگلے ہفتے سعودی عرب کا دورہ کریں گے۔

اینٹنی بلنکن کا یہ دورہ ایسے وقت میں ہو رہا ہے جب سعودی عرب اور امریکہ، جدہ میں جاری مذاکرات میں سوڈان کے متحارب جرنیلوں کے درمیان پائیدار جنگ بندی کی کوشش کر رہے ہیں۔

فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق سوڈان اور یمن کی جنگیں، داعش کا مسلسل خطرہ اور ریاض کے اسرائیل کے ساتھ  تعلقات استوار کرنا بلنکن کے چھ سے آٹھ  جون کے دورے کے ایجنڈے میں شامل ہے۔

جزیرہ نما عرب کے امور سے متعلق محکمہ خارجہ کے ایک سینیئر عہدے دار ڈینیل بینائم نے کہا کہ اس دورے کے معاملے میں ’ہم بہت زیادہ کام کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

’ہم مثبت ایجنڈے پر توجہ مرکوز کر رہے ہیں اور ہمارے ملک مل کر بہت زیادہ کام کر سکتے ہیں۔‘

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

3 × 3 =