جولائی 3, 2026

سیاسیات- پی ٹی آئی سے کنارہ کشی اختیار کرنے والے سابق رکن پنجاب اسمبلی جلیل شرقپوری نے ملک میں جلاؤ گھیراؤ اور توڑ پھوڑ کے نظریے کا ذمہ دار عمران  خان کو قرار دیدیا۔

لاہور میں پریس کانفرنس کے دوران جلیل شرقپوری نے کہا کہ میرے کل  کے فیصلے  پر کچھ دوست ناراض اورکچھ خوشی کا اظہارکررہے ہیں، کئی دنوں کے ذہنی  دباؤکے بعد فیصلہ کیاکہ عمران خان کےساتھ مزید نہیں چل سکتا۔

انہوں نے کہا کہ 9 مئی کو ملک کے اندر جلاؤ گھیراؤ کیاگیا، فوجی تنصیبات کی توڑ پھوڑ کی گئی، فوجی گاڑیوں پرپتھراؤ کیا گیا، یہ نظریہ کیسے بنا اس کا ذمہ دار صرف عمران خان کو ہی سمجھتا ہو۔

سابق رکن کا کہنا تھا کہ وضاحت دیناچاہتاہوں کہ میرا اختلاف بہت پہلے سے تھا عثمان بزدار بھی جانتےتھے جب کہ جو جماعت اپنی حکومت ختم ہونےکے بعد افواج کوبدنام کررہی ہے ہم اس جماعت کاحصہ نہیں، عمران خان جانے اور ان کا کام جانے.

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

thirteen − 7 =