سیاسیات- رینجرز نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کو گرفتار کرلیا۔
عمران خان کے وکیل فیصل چوہدری نے تصدیق کی ہے کہ عمران کو رینجرز نے احاطہ عدالت سے حراست میں لے لیا۔
اسلام آباد پولیس کی جانب سے جاری بیان میں تصدیق کی گئی ہے کہ عمران خان کو القادر ٹرسٹ کیس میں گرفتار کیاگیا ہے۔
آئی جی اسلام آباد کے مطابق حالات معمول کے مطابق ہیں، دفعہ 144 نافذ العمل ہے خلاف ورزی کی صورت میں کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
عمران خان اسلام آباد ہائی کورٹ میں پیشی کے لیے پہنچے تھے جہاں سے رینجرز نے ان کو حراست میں لے لیا۔