نومبر 23, 2024

ترکیہ کی جانب سے داعش سربراہ کو ہلاک کرنے کا دعوی

سیاسیات- ترکیہ کی انٹیلی جنس فورس نے شام کے شمال مغربی علاقے جنداریس میں خفیہ آپریشن کے دوران داعش کے مشتبہ رہنما کو ہلاک کرنے کا دعوی کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق ترکیہ کے صدر صدر رجب طیب اردوان نے اعلان کیا ہے کہ ترک انٹیلی جنس فورسز نے داعش گروپ کے مشتبہ سربراہ ابو الحسین الحسینی القرشی کو ہلاک کر دیا ہے۔

اردوان نے میڈیا سے گفتگو میں دعوی کیا کہ ترک انٹیلی جنس طویل عرصے سے داعش کے مبینہ سربراہ کی تلاش میں تھی اور اس کا تعاقب کر رہی تھی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ کارروائی شام کے شمال مغربی علاقے جنداریس میں کی گئی تھی جو کہ ترکیہ کے حمایت یافتہ باغی گروپ کے کنٹرول میں ہے۔

ترکیہ کے صدر طیب اردوان نے میڈیا سے گفتگو میں مزید کہا کہ ہم دہشت گرد تنظیموں کے ساتھ بغیر کسی امتیاز کے اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے۔

تاہم داعش (آئی ایس آئی ایس) کی جانب ان کے سربراہ کی ہلاکت کے حوالے سے تاحال کوئی بیان سامنے نہیں آیا ہے۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

five × 2 =