نومبر 27, 2024

عدالتی حکم اپنی جگہ لیکن آئین سے انحراف کرکے انتخابات کے لئے فنڈز جاری نہیں کر سکتے۔ اسحق ڈار

سیاسیات- وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ عدالتی حکم اپنی جگہ لیکن آئین سے انحراف کرکے فنڈز جاری نہیں کرسکتے۔ قومی اسمبلی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ اگر 63 کو ری رائٹ نہ کیا جاتا تو پورے ملک میں الیکشن ایک وقت میں ہوتے، دو اسمبلیوں کی تحلیل سے تمام خرابیوں نے جنم لیا، دو اسمبلیاں تحلیل نہ ہوتیں تو اتنی خرابیاں نہ ہوتیں۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے دو اسمبلیوں کے انتخابات کے لیے 14.4 ارب اضافی اخراجات مانگے، الیکشن کمیشن کی جانب سے عام انتخابات کے لیے 54 ارب کا مطالبہ تھا، الیکشن کمیشن سے بات چیت کرکے 47.4 ارب اخراجات طے ہوئے تھے۔ اسحاق ڈار نے کہا کہ 2 اسمبلیاں توڑ کر ملک میں افراتفری پھیلانے کی کوشش کی گئی، اگر کورٹ کا آرڈر ہے تو پروسیجر کے بغیر نہیں ہوسکتا، ہم نے آرٹیکل 81 ای کا سہارا لیا اور معاملے کو کابینہ لے گئے۔

انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت کہہ رہی ہے کہ ہم اس فیصلے کو مانتے ہی نہیں، کابینہ نے کہا فیصلہ 4، 3 کا ہے، جسے مانتے ہیں، عدالتی حکم میں کہا گیا کہ سٹیٹ بینک رقم جاری کرے، آئین میں ایسا سسٹم نہیں کہ سٹیٹ بینک خود پیسے جاری کر دے۔
وفاقی وزیر خزانہ نے کہا کہ عدالتی حکم اپنی جگہ لیکن آئین سے انحراف کرکے فنڈز جاری نہیں کرسکتے، سٹیٹ بینک اپنے اختیار سے فنڈز جاری نہیں کرسکتا، جب تک قانونی طریقہ کار اختیار نہیں کیا جاتا، کوئی ادارہ فنڈز جاری نہیں کرسکتا۔ انہوں نے کہا کہ ایوان تین دفعہ اپنا فیصلہ سنا چکا ہے، اگر پیسے مل بھی جائیں تو کیا 90 دن کے اندر الیکشن ہو جائیں گے؟ محترمہ کی شہادت کے بعد الیکشن آگے چلے گئے تھے، مردم شماری پر 35 ارب خرچ کر رہے ہیں۔

اسحاق ڈار نے کہا کہ سیکشن 69 کہتا ہے پاکستان میں ایک ہی دفعہ الیکشن ہوں گے، تماشا کرکے قوم کا وقت ضائع کیا جا رہا ہے، پاکستان بدترین معاشی بحران سے گزر رہا ہے، گذشتہ حکومت کی وجہ سے بدترین معاشی بحران کا سامنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ گذشتہ 5 سال میں پاناما، الیکشن چوری کرنے کا ڈرامہ ہوا، آج جدھر اکانومی ہے، رونے کا مقام ہے، شہباز شریف نے اقتدار سنبھالا تو سیلاب آگیا تھا، کونسی بڑی آفت آجائے گی جو الیکشن ایک دن ہوں گے۔ وفاقی وزیر خزانہ نے کہا کہ 5 سال پہلے میری بات کو مانا ہوتا تو آج یہ حالات نہ ہوتے، ملک کو تباہ کرنے والوں کو بے نقاب کرنا ہوگا۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

8 + 18 =