نومبر 24, 2024

کل سے ملک بھر میں بارشوں اور ژالہ باری کا امکان

سیاسیات- محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج شام یا رات سے مغربی ہوائیں ملک میں داخل ہوسکتی ہیں، جب کہ کل سے ملک کے مختلف حصوں میں بارشوں کا آغاز ہوگا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق رواں ماہ سے اگلے ماہ کے دوران ملک کے کئی حصوں میں بارش اور ژالہ باری ہوسکتی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں 15 سے 30 ملی میٹر بارش ہوسکتی ہے، شہر میں کل بوندا باندی کا امکان ہے جب کہ 28 اپریل سے یکم مئی کے دوران شہر میں کہیں ہلکی، کہیں معتدل اور کہیں تیز بارش ہوسکتی ہے، شہر میں بارش کے باعث دن کےدرجہ حرارت میں نمایاں کمی کا امکان ہے۔

تاہم محکمہ موسمیات نے شہر قائد کے کمزور انفرا اسٹرکچر کو نقصان کا اندیشہ ظاہر کیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق 27 اپریل سے3 مئی تک بلوچستان، جنوبی پنجاب، سندھ کے بیشترمقامات پرگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، بلوچستان، جنوبی پنجاب اور سندھ کے چند مقامات پر موسلا دھار بارش اور ژالہ باری کابھی امکان ہے۔

ملک کے وسطی اور جنوبی حصوں میں مغربی ہوائیں پھیل سکتی ہیں جو کہ مئی کے پہلے ہفتے تک رہیں گی۔

آج سے 29 اپریل کے دوران کشمیر،گلگت بلتستان میں گرج چمک کےساتھ بارش بھی متوقع ہے، پشاور،اسلام آباد، راولپنڈی اور دیگر علاقوں میں بھی تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

مانسہرہ،ایبٹ آباد، چترال، سوات اور دیگر علاقوں میں یکم سے4 مئی کےدوران مقامی ندی نالوں میں طغیانی کا خطرہ ہے جب کہ بلوچستان کےکچھ حصوں، ڈی جی خان کے پہاڑی علاقوں میں 28 اپریل سے2 مئی تک مقامی ندی نالوں میں طغیانی کا خطرہ ہے۔

بالائی خیبر پختونخوا،گلگت بلتستان،کشمیر،مری،گلیات میں لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ ہے۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

nine + eight =