نومبر 23, 2024

سعودی وزیر خارجہ کا ایرانی ہم منصب سے رابطہ، عید کی مبارکباد دی

سیاسیات- سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان سے ایرانی ہم منصب حسین امیر عبد اللہیان کا ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹیلی فونک رابطے میں دونوں وزرائے خارجہ نے ایک دوسرے کو عیدالفطر کی مبارک باد دی۔

اس کے علاوہ دونوں وزرائے خارجہ میں دوستانہ معاہدے کے تناظر میں آئندہ کے اقدامات پر بھی گفتگو کی گئی۔

دوسری جانب برطانوی وزیرخارجہ جیمز کلیفرلے نے بھی سعودی ہم منصب سے ٹیلیفون پر رابطہ کیا اور سوڈان میں متحارب گروہوں سے جنگ بندی اور انسانی امداد کی ترسیل کے لیے راہداری فراہم کرنے کی اپیل کی۔

اس کے علاوہ او آئی سی نے  بھی سوڈان میں فریقین سے عید پر جنگ بندی کی اپیل کی ہے۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

11 − 1 =